فیصل آباد:چوروں نے دکان کے تالے توڑکر دکان کا صفایاکر دیا

بدھ 19 دسمبر 2018 21:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) چوروں نے دکان کے تالے توڑکر دکان کا صفایاکر دیا معلوم ہو اہے کہ نیو پلاٹ گلی نمبر6کے رہائشی رائو محمد سعید نے نیو پلاٹ گلی نمبر8کے کار نرپر ایزی لوڈکی دکان بنا رکھی ہے جسے وہ حسب معمول رات کے وقت بند کر کے اپنے گھر چلا گیا کہ اس دوران نامعلوم چوروں نے اس کی دکان کے تالے توڑ لئے اور اندر داخل ہو کر وہاں سی13عددقیمتی موبائل10ہزارروپے ی نقدی وغیرہ چوری کر لئے اور فرارہو گئے مالک دکان محمد سعید کو واردات کا علم اس وقت ہو اجب وہ اپنی دکان پر آیاتو سامان بکھرااور تالے ٹوٹے ہو ئے پائے گئے تھانہ سٹی پولیس کو واردات سے آگاہ کر دیاگیا ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلا ع موصول نہیں ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چوروں نے احمد آباد کی جامع مسجد میں داخل ہو کر غلہ چوری کر لیا اور فرارہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :