آئندہ سال کے وسط تک انسداد ٹی بی مراکز کی تعداد 26 سے بڑھا کر 40 کردی جائے گی، وزارت صحت

جمعرات 20 دسمبر 2018 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2018ء) ملک بھر میں ٹی بی جیسے مہلک مرض کے خاتمے کے لئے وزارت صحت نے کوششیں مزید تیز کر دی ہیں جس کے تحت آئندہ سال کے وسط تک انسداد ٹی بی کے لئے مراکز کی تعداد26 سے بڑھا کر 40 کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 1360 انتظامی یونٹ ٹی بی کی تشخیص اور مفت علاج کے لئے کام کررہے ہیں۔ قومی تزویراتی منصوبہ برائے ٹی بی 2017-20ء شروع کیا گیا اور ٹی بی کے خاتمہ کے لئے ڈبلیو ایچ او، کے لائحہ عمل کے تحت کام کیا جارہا ہے۔ 3 ہزار جی پیز اور 450 پرائیویٹ لیبارٹریز ٹی بی کی تشخیص کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 26 ٹی بی، آیچ آئی نگہداشت کے مراکز کام کررہے ہیں جبکہ آئندہ سال کے وسط تک ان کی تعداد 40 مراکز تک بڑھا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :