سکھر کاٹیج اینڈ پاور لومز ایسوسی ایشن کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

ہفتہ 22 دسمبر 2018 22:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2018ء) سکھر کاٹیج اینڈ پاور لومز ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلوصنعت پاور لومز کی تباہی اور مزدوروں کے بے روزگار ہونے والے عمل کے خلاف میارنی روڈ پر سیپکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سیپکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں سیپکو کے خلاف مذمتی بینر اور پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے مظاہرے کی قیادت سکھر کاٹیج اینڈ پاورلومز ایسوسی ایشن سکھر کے جنرل سیکریٹری ظہور الدین انصاری ، انصا ر الحق ، حاجی شہاب الدین ، ہارون ، آفتاب و دیگر کر رہے تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ظہور الدین انصاری و دیگر کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے باوجود سیپکو نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے سکھر میں 12گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ بڑھا کر 20گھنٹہ کر دی ہے جس کے باعث گھریلوں صنعت پاور لومز تباہ ہو گئی ہے پاور لومز کیساتھ منسلک سیکڑوں مزدور کام نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگار ہو کر فاقہ کشیپر مجبور ہیں لیکن سیپکو لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کو تیار نہیں ہے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان سمیت وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی و دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے سیپکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے والے عوام دشمن اقدام کا نوٹس لیکر ملوث عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر گھریلوں صنعت سے وابستہ افراد کو مزید تباہ ہونے سے بچانے کیلئے کوشش کریں بصورت دیگر اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دینگے ۔

#