ٹی ٹوئنٹی کی نئی درجہ بندی جاری، پاکستان پہلے نمبر برا جمان
بیٹنگ کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسرے اور آسٹریلین کپتان ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ،ْرپورٹ
اتوار 23 دسمبر 2018 18:50
(جاری ہے)
اسی طرح بیٹنگ کے شعبے میں سرفہرست کھلاڑی پاکستان کے بابر اعظم ہیں جنہوں نے 858 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
پاکستان کے فخر زمان تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پہنچ گئے ،ْ اس فہرست میں تیسرے پاکستانی کا نمبر 28واں ہے جس پر 542 پوانٹس کے ساتھ موجود ہیں۔بیٹنگ کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسرے اور آسٹریلین کپتان ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بائولنگ کے شعبے کی صورتحال بیٹنگ سے کچھ بہتر دکھائی دیتی ہے جہاں ابتدائی 10 ناموں میں پاکستان کے تین باؤلرز شامل ہیں۔باؤلنگ میں ٹی ٹوئنٹی جیسی تیز کرکٹ میں اسپن کا شعبہ کامیاب رہا ہے جہاں سرِفہرست 10 باؤلرز میں 9 اسپنر شامل ہیں۔افغانستان کے نوجوان لیگ اسپنر راشد خان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے، بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا پانچویں نمبر پر ہیں ،ْاسی طرح نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی چھٹے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ساتویں، پاکستان کے فہیم اشرف آٹھویں، پاکستان کے عماد وسیم نویں اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دسویں نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے کیونکہ ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں پاکستان کا صرف ایک ہی کھلاڑی شامل ہے۔آسٹریلیا کے گلین میکس ویل پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ دوسرے پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور تیسرے پر افغانستان کے محمد نبی موجود ہیں۔پاکستان کے محمد حفیظ 192 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کے بعد پاکستان کے دوسرے کھلاڑی کا نمبر 13واں ہے جہاں شعب ملک 163 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.