ملالہ بھی شاہ رخ خان کی مداح نکلیں،

بالی وڈ کنگ سے ملاقات کی خواہاں

بدھ 26 دسمبر 2018 13:24

ملالہ بھی شاہ رخ خان کی مداح نکلیں،
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2018ء) نوبل انعام یافتہ طالبہ ملا لہ یوسفزئی بھی شاہ رخ کی مداح نکلیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بقبرطانیہ میں تعلیم کے حصول میں مصروف پاکستانی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی نے فلم’زیرو‘ دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

ملالہ نے اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ دیکھنے کے بعد اپنے جذبات کے اظہار کر تے ہو ئے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں ملالہ نے شاہ رخ خان کی تعریف ان الفاظ میں کی۔‘‘شاہ رخ خان میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں اور ٹوئٹر پر آپ سے چٹ چیٹ کر کے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ امید ہے کہ آپ جب بھی برطانیہ آئیں تو ہماری ملاقات ضرور ہو گی اور یہ میرے لیے ایک خاص دن ہوگا۔