وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری کی وزارت اوورسیز کے ذیلی اداروں میں اصلاحات کی ہدایت

جمعہ 28 دسمبر 2018 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے وزارت اوورسیز کے ذیلی اداروں میں اصلاحات کی ہدایت کر دی ہے ۔ وزارت اوورسیز کے ذرائع کے مطابق وزارت کے ذیلی اداروں میں گڈ گورننس کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

اوپی ایف اسکولز میں سہولیات اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کو پاکستان سے ہنر مند افراد کی بیرون ملک ملازمتوں کا بھی ٹاسک سونپا گیا ہے۔

ای او بی آئی پینشنرز کو پینشن کارڈز کی فراہمی یقینی بنانے اور انہیں بروقت پینشن کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے قطر وزارت داخلہ کے عہدیداران کے ہمراہ ویزاسنٹر کا افتتاح کیاتھا جس سے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان سے ہنر مندافراد کو قطر کیلئے ویزوں کے اجراء میں معاونت فراہم کی جائے گی۔(آج)29دسمبر کو کراچی میں بھی قطر ویزا سنٹر کا افتتاح کیا جارہا ہے۔