بھارت نے ظلم کرنے میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

2018ء میں اسرائیل نے 312 فلسطینی شہید کیے جب کہ بھارت نے 355 کشمیریوں کو شہید کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 جنوری 2019 14:10

بھارت نے ظلم کرنے میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2019ء) :پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔جہاں فلطسین میں اسرائیلی مظالم کی دنیا بھر میں کوئی مثال نہیں ملتی وہاں بھارت نے بھی کشمیر میں ظلم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں۔تاہم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے میں بھارت نے اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء میں اسرائیل نے 312 فلسطینی شہید کیے جب کہ بھارت نے 355 کشمیریوں کو شہید کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے صہیونی حکومت نے 2018 کے آغاز سے 312 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے.عرب اخبار کے مطابق اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی پر 271 کو اور مغرب بینک میں 42 دیگر فلسطینیوں کو شہید کیا۔شہید ہونے والوں میں 6خواتین اور 57بچے شامل تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2017ء کے مقابلے میں فلسطین میں شہیدوں کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا۔

خیال رہے چھ روز قبل بھی اسرائیل میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم ’بتسلیم‘ نے صہیونی فوج کے ایک حالیہ جنگی جرم کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ منگل کو غرب اردن میں ایک بیگناہ اور ذہنی معذور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ اسرائیلی انسانی حقوق گروپ کی طرف سے 22 سالہ محمد حسام عبدالطیف حبالی کو شہید کیے جانے کی ایک فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان کے سامنے کھڑا شخص ان کیلئے خطرہ نہیں بلکہ وہ ذہنی معذور ہے، اس کے باوجود اسے بے دردی کے ساتھ گولیاں مارکر شہید کردیا گیا۔

اسرائیلی انسانی حقوق گروپ نے صہیونی فوج کی کارروائی میں ایک بے گناہ فلسطینی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔جب کہ اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کے قصبے نابلوس میں الاقصیٰ شہیدبریگیڈ کے ایک رکن سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔