جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کوکراچی میں ہوگا

منگل 1 جنوری 2019 23:34

جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار ..
حیدرآباد۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) محکمہ اوقاف سندھ حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ماہ جمادی الاول 1440ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ، مورخہ 6جنوری بمطابق 29ماہ ربیع الثانی 1440ہجری بروز اتوار مغرب سے ایک گھنٹہ قبل بلڈنگ آف پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کیمپ آفس کراچی میں منعقد ہوگا اور اس اجلاس کی صدارت چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔