ڈپٹی کمشنر جہلم کاڈی سی کمپلیکس میں واقع نقول برانچ کا اچانک دورہ ،

سائلین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائیگی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 جنوری 2019 18:18

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2019ء،طارق مجید کھو کھر،جہلم) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی سی کمپلیکس میں واقع نقول برانچ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائلین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائیگی، اورسائلین کو تصدیق شدہ نقول کی بروقت فرہمی کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سائلین کو درکار مسائل کا فوری ازالہ کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں اوپن دور پالیسی کے تحت ڈی سی دفتر سمیت تمام پبلک آفس کے دروازے کھلے ہیں۔