آرمی چیف کا مولانا طارق جمیل سے ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف نے مولانا کی احوال پرسی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 3 جنوری 2019 22:19

آرمی چیف کا مولانا طارق جمیل سے ٹیلی فونک رابطہ
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-03 جنوری 2019ء) :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا طارق جیمل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔آرمی چیف نے مولانا سے انکی احوال پرسی کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب مکمل طور پر بہتر ہو گئی ہے۔ طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹرز نے گزشتہ روز مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اس سے 2روز قبل ممتاز عالم دین اورمذہبی سکالرمولانا طارق جمیل کو دل کے عارضہ کے باعث نجی ہسپتال داخل کرادیا گیا تھا جہاں انہیں ایک سٹنٹ ڈالا گیا۔ ہسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد مختلف شخصیات نے ہسپتال جا کر اور ٹیلیفون پر مولان طارق جمیل کی خیریت دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل 2 روز قبل کینیڈا سے واپس آئے تھے اور منگل کے روز انہیں سینے میں شدید تکلیف کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو فوری طبی امداد دی گئی اورمختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ ڈاکٹروں کی تجویزکے بعد مولانا طارق جمیل کی انجیوگرافی کی گئی اور بعد ازاں ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چھ سال قبل بھی مولانا طارق جمیل کو سٹنٹ ڈالا گیا تھا اور اس میں خرابی کی وجہ سے انہیں نیا سٹنٹ ڈالا گیا۔ مولانا طارق جمیل کے بھائی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر طاہر کمال نے سٹنٹ ڈالا۔

مولانا طارق جمیل کے ترجمان طاہر رحیمی نے بتایا کہ مولانا کو دل کی شریان بند ہونے کی وجہ سے ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ اب انہیں 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔مختلف شخصیات کی جانب انکی احوال پرسی کی جارہئ ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا طارق جمیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے مولانا طارق جمیل سے احوال پرسی کی اور انکی طبیعت کے حوالے سے پوچھا۔اس موقع پر آرمی چیف نے مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔