اظہرعلی جنوبی افریقی پیسر ڈیوانے اولیور کیلئے آسان ترین شکار بن گئے
سیریز کے دوران مسلسل تیسری بار شارٹ بال پر ناکامی کے گڑھے میں جا گرے
ذیشان مہتاب جمعہ 4 جنوری 2019 15:56
(جاری ہے)
جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ اور تھیونس ڈی بریون نے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو آملہ اپنے انفرادی سکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 24 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد ڈی برین اور کپتان فاف ڈپلوسی نے چوتھی وکٹ پر سکور کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا مجموعہ 149 تک پہنچا تو ڈی برین کی اننگز بھی اختتام پذیر ہوئی، انہیں شاہین شاہ نے آﺅٹ کیا۔
باووما اور ڈو پلیسی نے ٹیم کا سکور 188رنز تک پہنچایا ۔اس سے قبل کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے۔پروٹیز اوپننگ بلے باز ایڈن مرکرم 78 اور ڈین ایلگر 20 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شان مسعود نے دونوں کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دی تھی جس کے بعد میزبان ٹیم کو تین میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن کی غیر ذمے دارانہ کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اپنی بیٹنگ لائن کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے تاہم سیریز میں واپس آنے کے لئے پاکستان کو اپنے سب سے مستند فاسٹ باﺅلر محمد عباس کی خدمات حاصل ہیں جو حسن علی کی جگہ ٹیم میں واپس آئے ہیں ، پاکستان لیگ سپنر یاسر شاہ کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر کھلائےگا۔جنوبی افریقی ٹیم میں سپنر کیشو مہاراج کی جگہ فاسٹ باﺅلر ورنن فلینڈر کی واپسی ہوئی ہے۔پاکستان ٹیم اب تک جنوبی افریقہ کےخلاف اسکے ہوم گراﺅنڈز پر کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی ہے اور گزشتہ 11 سال کے دوران پاکستان نے پروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ بھی نہیں جیتا ہے ، کیپ ٹاﺅن میں پاکستان کا ریکارڈ بھی کچھ اچھا نہیں، اس گراﺅنڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ سیریز ہوئیں اور تینوں میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی۔قومی ٹیم کے پاس جنوبی افریقہ کو شکست دینے اور ایک دہائی پرانی ناکامی کی روایت کو توڑنےکا سنہری موقع ہے، جنوبی افریقی ٹیم رواں سال مئی میں ریٹائر منٹ لینے والے اے بی ڈیویلیئرز کے بغیر میدان میں اتری ہے جبکہ اسکے پاس اہم فاسٹ باﺅلر لنگی نگیڈی بھی موجود نہیں ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.