گائے کی کُتے کے ننھے یتیم بچوں کو دودھ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

یہ ویڈیو گائے کے پاس سے گزرنے والے ایک مسافر نے ریکارڈ کی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 جنوری 2019 17:10

گائے کی کُتے کے ننھے یتیم بچوں کو دودھ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2019ء) : سوشل میڈیا کا استعمال آج کل کے دور میں دن بدن بڑھتا چلا رہا ہے۔ آئے روز سوشل میڈیا پر کئی ایسی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں دیکھ کر دل پسیج جاتا ہے۔ ایسے ہی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے نہ صرف صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی بلکہ یہ ویڈیو دیکھ کر صارفین سوچنے پر بھی مجبور ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ایک گائے کو کُتے کے ننھے ننھے یتیم بچوں کو دودھ پلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو گائے کے پاس سے گزرتے ایک شخص نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کی اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا۔ سوشل میڈیا پر موجود کئی اکاؤنٹس کا کہنا ہے کہ کتے کے ان ننھے بچوں کی والدہ کا مبینہ طور پر ان کو جنم دیتے ہی انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والی گائے نے ان ننھے ننھے بچوں پر ترس کھا کر نہ صرف انہیں گود لے لیا بلکہ انہیں اپنا دودھ بھی پلایا۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے والی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

حال ہی میں ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک کُتے اور ایک بلی کو ایک ساتھ پانی میں اٹھکھیلیاں کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :