گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی پشاور صدر میں بم دھماکہ کی شدید مذمت

ہفتہ 5 جنوری 2019 19:50

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی پشاور صدر میں بم دھماکہ کی شدید مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2019ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے پشاور صدر میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ بھی کیا اور بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بم دھماکہ کے زخمیوں کو بروقت تمام تر طبی ادویات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔