پرویز الٰہی ،شجاعت حسین کیخلاف انکوائریز بند کرنے کیلئے 9سی ریفرنس کی حتمی منظوری کیلئے درخواست پر سماعت 26جنوری تک ملتوی

چیئرمین نیب کی جانب سے انکوائری بند کئے جانیکا تاثر غلط ، فیصلہ قانون کی روشنی ،عدم شواہد کی بنیاد پر ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیا گیا'نیب اعلامیہ

منگل 8 جنوری 2019 14:03

پرویز الٰہی ،شجاعت حسین کیخلاف انکوائریز بند کرنے کیلئے 9سی ریفرنس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) احتساب عدالت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے خلاف انکوائریز بند کرنے کیلئے 9سی کے ریفرنس کی حتمی منظوری کے لئے دائر درخواست پر سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی ۔نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی پر ایل ڈی اے سٹی میں 28پلاٹس کے غیر قانونی فروخت کی تحقیقات چل رہی تھیں اور چوہدری شجاعت حسین سے بھی ان 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئیں۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم نے خریدے۔ جس پر چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔دوسری جانب نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چوہدری برادران کیخلاف چیئرمین نیب کی جانب سے انکوائری بند کئے جانیکا تاثر غلط ہے،انکوائری بند کرنیکافیصلہ قانون کی روشنی اور عدم شواہد کی بنیاد پر نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران کیا گیا،نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں تمام فیصلے متفقہ مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔