فیصل آبا د پر یس کلب میں تین روزہ کتاب میلہ شروع

منگل 8 جنوری 2019 21:23

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) فیصل آبا د پر یس کلب اورسو سا ئٹی فا رریڈنگ اینڈ نا لج کے زیر اہتمام 3روزہ میلہ کا افتتاح گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سرادر سیف اللہ ڈوگر نے کیا اس مو قع پر وائس چا نسلر جی سی یو نیورسٹی پر وفیسر ڈاکٹر نا صر امین ،ڈائر یکٹر انٹی کر پشن مہر شفقت اللہ مشتاق بھی موجو د تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میلہ کا اہتمام وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کتاب کے ساتھ تعلق کو مظبوط بنا کر نہ صرف تعلیمی شرح کو بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ اس سے دنیا بھر کی معلومات بھی حا صل کی جاسکتی ہیں ہمیں قرقی کے لیے کتابوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ جو ڑنا ہوگا اس خوبصورت کاوش پر وہ پر یس کلب اور سوسا ئٹی فارریڈنگ اینڈ نالج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وائس چا نسلر جی سی یو نیو رسٹی پر وفیسر ڈاکٹر نا صر امین نے کہا کہ انٹر نیٹ کی تر قی خوش آئند ہے مگر ا کے باوجود کتاب کی اہمیت کو کم نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

نو جوان نسل کو چاہیے کہ وہ علم اور معلومات کے حصول کے لیے کتاب سے پیار کریں ڈائر یکٹر اینٹی کر پشن مہر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ کتاب انسان کو سب سے بڑی دوست ہے جو اسے تا ریخ سے آگا ہ کے علاوہ زندگی گزارنے کا سلیقہ فراہم کر تی ہے جبکہ گروپ لیڈر شاہد علی نے اور صدر سوسائٹی رانا عابد خان نے کہا کہ کتاب دوستی انسانیت کا درس دیتی ہے جبکہ قوموں کا مزاج بنانے میں کتاب کو بنیادی اہمیت حا صل ہے اسی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پر یس کلب میں کتاب میلے کا اہتمام کیا گیا ہے ا س دوران ممتاز مصنف وسفر نگار ڈاکٹر جعفر حسن مبارک ڈائر یکٹر میوزیم طارق جاوید اے ڈی سی ریونیو طارق نیازی ،ڈاکٹر جلال عارف ،ڈپٹی ڈائر یکٹر سبحان علی ،تاجر راہنما و صدر پا کستان کبڈی ایسوسی ایشن نصیر یوسف وہرہ ،چیئرمین سٹی کونسل عارف نخاری ودیگر معززین شہر نے کتاب میلے کا وزٹ کیا اور صدر غلام عباس تنویر ،سیکرٹری ساجدعلی خان ، نا ئب صدر سعید سومی ،میاں بشیر احمد اعجاز ،علی اشفاق ہا شمی ،ملک غلام مصطفیٰ امین چوہدری ،ڈاکٹر جمیل ملک ،ندیم شاہ ،محمد طاہرودیگر ممبران کی اس کاوش کو سراہا یہ کتاب میلہ تین دن جاری رہے گا جبکہ 10جنوری کی رات 6بجے پر یس کلب میں مزاحیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ممتاز مزاحیہ شاعر ،زاہد فخری، چیئرمین عارف بخاری ودیگر ممتاز شعراء الفاظ کی پھلجھڑیاں پیش کر یں گے۔