صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی 14 جنوری کو شام 4 بجے طلب کر لیا

منگل 8 جنوری 2019 22:57

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی 14 جنوری کو شام 4 بجے طلب کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی 14 جنوری کو شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی 14 جنوری کو شام 4 بجے طلب کر لیا ۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہائوس بزنس ایڈوائزری کا اجلاس ہوگا جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس احسن طریقے سے چلانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے ۔