عوام الناس فائن سرمایہ کاری کمپنی کے نام سے قائم جعلی کمپنی سے ہوشیار رہیں،ایس ای سی پی

بدھ 9 جنوری 2019 20:25

عوام الناس فائن سرمایہ کاری کمپنی کے نام سے قائم جعلی کمپنی سے ہوشیار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ فائن سرمایہ کاری کمپنی کے نام سے قائم جعلی کمپنی جو کہ اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو اس کمپنی میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کر رہی ہی سے ہوشیار رہیں۔ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی طرف سے یہ انتباہ بدھ کو جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ کمپنی ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے اور غیر قانونی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

عوام کے بہترین مفاد میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے قیمتی سرمائے کو اس جعلی کمپنی میں لگا کر ضائع نہ کریں۔ یہ جعلی کمپنی سو شل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے عوام کو مختلف ملٹی لیول مارکیٹنگ اور غیر حقیقی منافع کے وعدوں اور دھوکہ دہی پر مبنی سکیموں میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دے رہی ہے اور عوام سے رقم بٹورنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے۔واضح رہے کی کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ملٹی لیول مارکیٹنگ، منافع کے حصول کی پا نزی یا پیرامڈ سکیموں کی اجازت نہیں ہے او اس طرح کا کوئی بھی کاروبار ممنوع اور خلاف قانون ہے۔