گھوڑوں کو فن کے زندہ شاہکار میں بدلنے والی گھوڑوں کی حجام
امین اکبر بدھ 9 جنوری 2019 21:38
30سالہ میلوڈی ہمیز پچھلی دو دہائیوں سے گھوڑوں کے بال تراش رہی ہیں۔ میلوڈی نے گھوڑوں کے بال تراشنے کو ایک فن کی شکل دے دی ہے۔
میلوڈی نے 9 سال کی عمر میں اپنے پالتو چھوٹے گھوڑے کونرمارا کے بال تراشے تھے۔ میلوڈی نے شروع میں تو گھوڑوں کے بال عام طریقے سے ہی تراشے لیکن بعد میں وہ بال تراشتے ہوئے گھوڑوں پر نت نئے ڈیزائن بنانے لگیں۔ جلد ہی وہ اپنے فن کے حوالے سے مقبول ہو گئیں اور لوگ انہیں ”دی ہارس باربر“ کے نام سے پکارنے لگے۔
میلوڈی نے اپنی زبردست مہارت کو خود تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ دنیا بھر کا سفر کیا، اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور لوگوں کو اس فن کی تعلیم دی۔ میلوڈی پر کئی جرائد میں مضامین بھی لکھے گئے اور وہ کئی ٹی وی پروگراموں میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔
(جاری ہے)
میلوڈی نے 2013 میں جے ایم سی ایکوسٹرین کے نام سے گھوڑوں کے بال تراشنے کا کاروبار شروع کیا تھا جو بہت کامیاب جا رہا ہے۔
میلوڈی کا کہنا ہے کہ گھوڑوں کے بال تراش کر ڈیزائن بنانے میں انہیں دو گھنٹوں سے دس گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کا انحصآر ڈیزائن کی پیچیدگی پر ہوتا ہے۔ وہ گھوڑوں کی نسل اور کھال کے لحاظ بلیڈ کا انتخاب کرتی ہیں۔
میلوڈی کی بنائی ہوئی گھوڑوں کی چند شاہکار حجامتیں آپ بھی دیکھیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.