شاکر شجاع آبادی نہ صرف خطے کا عظیم سرمایہ ہیں بلکہ وسیب کی پہچان ہیں۔زین قریشی

جمعرات 10 جنوری 2019 23:15

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) شاکر شجاع آبادی نہ صرف خطے کا عظیم سرمایہ ہیں بلکے وسیب کی پہچان ہیں۔ شاکر شجاع آبادی نے اپنے کلام کے ذریعے خطے کی محرومیوںکو حقیقی معنوںمیں اجاگر کیا۔ان خیالات کااظہاروفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے امدادی چیک کے حوالگی کے موقع پرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکومت شاکر شجاع آبادی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی صحت اور علاج معالجے کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شاکر شجاع آبادی کیلئے 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک ان کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک۔تحریک انصاف ضلع ملتان کے صدر اعجاز حسین جنجوعہ ۔ چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار ۔ یوسی چیرمین بابر شاہ ودیگر شخصیات موجود تھے۔بعد ازاں مخدومزادہ زین حسین قریشی اپنے حلقہ این اے 157 گئے جہاں انہوں نے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر مختلف وفود سے ملے ۔ ان کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔