آرمی چیف سے کراچی میں تاجروںکے وفد کی ملاقات،ملکی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار

تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی تاجروں سے گفتگو

جمعہ 11 جنوری 2019 18:06

آرمی چیف سے کراچی میں تاجروںکے وفد کی ملاقات،ملکی اقتصادی صلاحیت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے آگاہ کیا۔تاجروں نے کاروباری مواقع بڑھانے کیلئے محفوظ ماحول بنانے پر فوج کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔آرمی چیف سے ملاقات میں تاجر برادری نے ملک کی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔