اے سی سٹی احمد رضا بٹ کاملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

دوران آپریشن 300غیر قانونی دکانوں کو ہٹا دیا گیااور04افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 11 جنوری 2019 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی احمد رضا بٹ نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن 300غیر قانونی دکانوں کو ہٹا دیا گیااور04افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوران آپریشن 4کنال سر کاری اراضی کو بھی واگزار کروایا گیاہے۔آپریشن کے وقت پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات کیخلاف اورنگی مارکیٹ گلبرگ اور اٹاری بازار فیروز پور روڈ پر آپریشن کیا۔بازار میں دکانوں کے باہر پڑے ہوئے سامان کو ہٹایا گیااوردوران آپریشن عارضی و پختہ سٹرکچرز، تھڑوں اور شیڈز کو مسمار کر دیا گیاہے۔آپریشن کی نگرانی اے سی ماڈل ٹائون مظہرنے کی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :