لاہور ہائی کورٹ میں لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست ضمانت لاہور منتقل کرنے کی استدعا منظور

جمعہ 11 جنوری 2019 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست ضمانت لاہور منتقل کرنے کی استدعا منظور کرلی ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے حنیف عباسی کی درخواست ضمانت لاہور منتقل کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی کی سزا معطلی کے خلاف جسٹس طار ق عباسی اور مرزا وقاص رئوف انکار کرچکے ہیں ۔

راولپنڈی بنچ میں دونوں ججز کی معذرت کے بعد کیس کی سماعت نہیں ہورہی ۔لہذا ستدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت کی سماعت راولپنڈی بنچ سے پرنسپل سیٹ پر کرنے کا حکم دے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے حنیف عباسی کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور میں کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے 2رکنی بنچ تشکیل دیدیا جو آئندہ ہفتے حنیف عباسی کی درخواست پرسماعت کرے گا۔