Live Updates

نوازشریف مکمل صحت یاب ،

ڈاکٹر کو ان سے ملنے کی مکمل اجازت ہے، ترجمان و زیر اعلی پنجاب

جمعہ 11 جنوری 2019 23:22

نوازشریف مکمل صحت یاب ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے مریم نواز کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مکمل صحت یاب ہیں اور انکے ڈاکٹر کو ان سے ملنے کی مکمل اجازت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان نے جمرات کے روز صرف 20 سیکنڈ نواز شریف سے ملاقات کی اور 20سیکنڈ کی ملاقات میں انہیں بیماریوں کا پتہ چل گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عدنان نے جمعہ کے روز ساڑھے پانچ بجے کے بعد جیل حکام سے رابطہ کیا جیل حکام نے انہیں 5:54پر جواب دیا ۔ جیل مینو ئل کے مطابق شام چھ بجے کے بعد کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف کی صحت ، ای سی جی اور ٹیسٹ رپورٹس سے مکمل آگاہ کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر عدنان کو جمعہ کی شام کہا گیا کہ وقت ختم ہوچکا ہے آپ صبح آکر ان سے ملاقات کرلیں ۔ مریم نواز کا بیان درست نہیں نواز شریف مکمل صحت یاب ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات