تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کو قانون کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی

رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر 400 روپے کا چالان تھما دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 12 جنوری 2019 19:15

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کو قانون کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جنوری 2018ء ) : ٹریفک وارڈن کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد کا چالان کر دیا گیا۔ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر 400 روپے کا چالان یم پی اے کو تھما دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جسے دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔دوردراز کے علاقوں سے لوگ روزگار کی تلاش میں کراچی آتے ہیں جس کے باعث کراچی گوناگوں مسائل کا بھی شکار ہے ۔

ان مسائل میں ٹریفک کا مسئلہ سرفہرست ہے۔تاہم شہریوں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی اس مسئلے کو مزید سنگین بنا دیتی ہے۔تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے کوشش کی جاتی ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کو بحال رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کروائی جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹریفک وارڈنز کی جانب سے کچھ بااثر شخصیات کے چالان بھی کر دئیے جاتے ہیں تاکہ یہ بات باقی لوگوں کے لیے مثال بن سکے ۔

ایسا ہی ایک چالان آج بھی کیا گیا۔ٹریفک وارڈن نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے انجنئیر عدیل احمد کی جانب سے اوور سپیڈنگ کرنے پر انکا چالان کردیا۔ پی ایس 98 سے منتخب ہو کرسندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی بننے والے تحریک انصاف کے رہنما انجنئیر عدیل احمد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ٹریفک وارڈن نے انجنئیر عدیل احمد کا 400 روپے کا چالان کردیا۔واضح ہو کہ انجنئیر عدیل احمد نے پی ایس 98 سے انتخابی معرکہ جیتا تھا اور وہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔