خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 100 سے 115 کی انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور لوکل گورنمنٹ بلوچستان کے انتخابات بارے اجلاس (آج) ہوگا

اتوار 13 جنوری 2019 19:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے حلقوں پی کے 100 سے 115 کی انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور لوکل گورنمنٹ بلوچستان کے انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس (آج) پیر کو الیکشن کمیشن میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں چیئرمین نادرا، صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن کے شعبہ انتخابات، لوکل گورنمنٹ اور انتخابی فہرست کے افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اب تک کی پیش رفت اور تمام متعلقہ امور کا جائزہ لیا جائے گا۔