سی پیک ایک قومی اسٹریٹجک منصوبہ ہے ،ْپاکستان کے عوام منصوبہ کے نگران ہیں ،ْاحسن اقبال

پاکستان کو سی پیک سرمایہ کاری کے باعث کسی معاشی مشکل کا سامنا نہیں ،ْ سابق وزیر داخلہ کا بیان

اتوار 13 جنوری 2019 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام سی پیک کے نگران (کسٹوڈین ) ہیں ،ْسی پیک ایک قومی اسٹریٹجک منصوبہ ہے ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کو سی پیک سرمایہ کاری کے باعث کسی معاشی مشکل کا سامنا نہیں ۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک سرمایہ کاری کے باعث پاکستان میں توانائی کا بحران حل ہوا ۔

سابق وزیر نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے زریعے ہم نے تھر کول جیسے قیمتی وسائل کو نکالا ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے باعث پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ۔ سابق وزیرنے کہاکہ سی پیک کے زریعے آسان شرائط پر پاکستان میں ماڈرن ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو تعمیر کرنے میں مدد ملی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ادائیگیوں کے توازن ( بیلنس آف پے مینٹ ) بحران سی پیک کے باعث نہیں ۔

سابق وزیر نے کہا کہ بیلنس آف پے مینٹ بحران اس سیاسی ڈرامے کے باعث ہے جو ن لیگ کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے رچایا گیا ۔ سابق وزیرنے کہا کہ سیاسی بے یقینی کی صورت حال کے باعث اربوں ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوئیحالانکہ جی ڈی پی گروتھ ریٹ 6 فیصد تک تھا ، معیشت میں بہتری آ رہی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ توانائی کی سپلائی میں بہتری کی باعث بند صنعتیں دوبارہ چلنا شروع ہوئیں انہوںنے کہاکہ صنعتوں کو بڑے منصوبوں اور صنعت کی ترقی کے لیے خام مال ، مشنری اور پلانٹس کی درآمد کی ضرورت پڑی ،ْاس کے باعث درآمدات میں اضافہ ہوا تاہم پاناما ڈرامہ کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں اربوں ڈالرز کا داخلہ بہاؤ رکا موجودہ حکومت میں شامل مفاد پسند عناصر سی پیک کے حوالے سے غیر ضروری تنازعات شروع کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں قومی منصوبوں کو متنازع بنانے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کو اب علم ہو چکا ہے کہ سی پیک منصوبے شفاف تھے۔