پتوکی، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی زیر نگرانی چلنے والا انسداد تجاوزات آپریشن پسند اورنا پسند کی نظر ہوگیا

صرف غریب لوگوں کااستحصال ہو رہا ہے جبکہ قبضہ مافیا اور سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے افراد کو مکمل تحفظ دیا جارہا ہے،غریب تاجران کی دکانوں کے فرنٹ کو مسمار کیا جارہا ہے، تاجروں و سول سوسائٹی کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس

اتوار 13 جنوری 2019 20:41

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی زیر نگرانی چلنے والا انسداد تجاوزات آپریشن پسند اورنا پسند کی نظر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پتوکی میں جاری انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن سیاست کی نظر ہوگیا اور پسند نا پسند کی بنا پر آپریشن جاری۔اس بات کا اظہار شہر کی تاجر برادری اور علاقائی فلاحی تنظیموں انجمن تحفظ حقوق شہریان پتوکی،انجمن ہمدرد انسانیت پتوکی کے نمائندگان نے پریس کلب پتوکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی زیر نگرانی جاری انکروچمنٹ آپریشن سیاست کی نظر ہو چکا ہے صرف غریب لوگوں کااستحصال ہو رہا ہے جبکہ قبضہ مافیا اور سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے افراد کو مکمل تحفظ دیا جارہا ہے۔

غریب تاجران کی دکانوں کے فرنٹ کو مسمار کیا جارہا ہے جبکہ سیاسی پشت پناہی والوں کے معاملے میں عدلیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عدلیہ کے احکامات کے مطابق انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کرکے قبضہ مافیا سے قبضہ واگزار کروایا جائے مگر یہاں قبضہ مافیا کو تحفظ دیکر غریب عوام کا استحصال کیا جارہا ہے۔جبکہ متعقلہ میونسپل کمیٹی پتوکی میں لیگی حکومت ہونے کی وجہ سے لیگی ارکان اس آپریشن کو تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تاجران کی دکانوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

جبکہ انکا مزید کہنا تھا انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن نے شہری حلقوں میں خوشی کی لہر ڈورا دی تھی مگر آپریشن سیاست کی نظر ہونے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تفویش پائی جاتی ہے۔جبکہ جن علاقوں میں آپریشن ہوچکا ہے وہاں دوبارہ سے انکرچمنٹ اپنے عروج پر ہے۔جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا اور کسی بھی فرد سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔