الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر چوہدری رفعت اور چھ ارکان کی نااہلی سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،ْ21 جنوری کو فیصلہ سنایا جائیگا

پیر 14 جنوری 2019 14:44

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر چوہدری رفعت اور چھ ارکان کی نااہلی سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر چوہدری رفعت اور چھ ارکان کی نااہلی سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو الیکشن کمیشن 21 جنوری کو فیصلہ سنائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دور ان ڈپٹی مئیر اور چھ بلدیاتی نمائندے ہائی کورٹ کا سٹے آرڈر فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔کسان کونسلر کی نشستوں پر پراپرٹی ڈیلرز کے منتخب ہونے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا