Live Updates

پرویز رشید نے علیمہ خان کو سب کی باجی قرار دے دیا

مریم نوازاور علیمہ خان کیلئے ایک انصاف کا ایک ہی پیمانہ ہونا چاہیے، علیمہ خان اپنی جائیدادوں کی منی ٹریل پیش کرے، علیمہ خان نے 15سال جائیدادوں کو کیوں چھپایا۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 جنوری 2019 17:41

پرویز رشید نے علیمہ خان کو سب کی باجی قرار دے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹرپرویز رشید نے علیمہ خان کو سب کی باجی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازاور علیمہ خان کیلئے ایک انصاف کا ایک ہی پیمانہ ہونا چاہیے، علیمہ خان اپنی جائیدادوں کی منی ٹریل پیش کرے،علیمہ خان نے 15سال تک اپنی قیمتی جائیدادوں کو کیوں چھپایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے رہنماء پرویز رشید نے علیمہ خان کو سب کی باجی قرار دے دیاہے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ انصاف کا جومعیار مریم نواز کیلئے تھا وہی معیار علیمہ خان نے ہونا چاہیے۔جس انصاف کے پیمانے سے نوازشریف اور مریم نوازکو جانچا گیا اسی سے علیمہ خان کو بھی جانچا جائے۔علیمہ خان نے 15سال جائیدادوں کو کیوں چھپایا۔

(جاری ہے)

علیمہ خان کی جانب سے جرمانہ ادا کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ علیمہ خان کو اپنی جائیداد بنانے سے متعلق منی ٹریل اور ثبوت دینا ہوں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماء سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی بہانہ ہے۔ سندھ حکومت اصل نشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جھوٹ بول کر ملک میں سنسنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی والےچلے ہوئے کارتوس ہیں۔ اِن کے پلے ہی کچھ نہیں ہے۔ ممکن ہے علیمہ خان نے جائز پراپرٹی بنائی ہولیکن پھراُسے چھپایا کیوں؟ اندازہ ہے کہ علیمہ خان کی مزید جائیداد سامنے آئے گی۔ سننے میں آ رہا ہے کہ انکشافات ہونے کے بعد علیمہ خانہ نے کچھ پراپرٹی بیچ دی۔ حکومت علیمہ خان کیس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ نوازشریف دورمیں بھی نیب کوسیاسی انتقام کے طورپر استعمال کیا گیا۔ تاہم اب وہ خود نیب کے نشانے پر ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات