خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں میں اے ڈبلیو ایف کی طرف سے سامان کی تقسیم

پیر 14 جنوری 2019 18:46

خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں میں اے ڈبلیو ایف کی طرف سے سامان کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان بھر اور خاص طور پر خیبر پختونخوا میں ٹیبل ٹینس کے فروغ و ترقی کے لئے چین کی سپورٹس آئٹمز بنانے والی کمپنی ینہی (Yanhi )نے ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کیساتھ مل کرپشاور،صوابی اور مردان سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں میں سامان تقسیم کیا اس سلسلے میں خصوصی تقریب پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی اس موقع پرصوبائی ٹینس ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ خان ‘نیشنل بک فائونڈیشن خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند ‘ابصار علی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی تقریب میں پشاور کے حماد، ریحان، کامران، حسیب، عمران، الطاف، عبدالواسع، احسن اور ابراہیم میں ٹیبل ٹینس کا سامان تقسیم کیا گیا ‘ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے سربراہ اور ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل کوچ ابصار علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا جس میں صوابی ‘پشاور ‘کرک‘چترال،گلگت اور قبائلی اضلاع کی85 بہترین کھلاڑیوں کو ینہی اور ابصار فائونڈیشن کے تعاون سے ٹیبل ٹینس سامان مہیا کیاگیاجبکہ ایبٹ آباد، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان،پنجاب، بلوچستان اور کشمیر کے کھلاڑیوں کو بھی عنقریب سامان فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

‘انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم نے صوابی اور مردان کے کھلاڑیوں میں ٹیبل ٹینس سامان تقسیم کیاجس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد طارق خان تھے ان کھلاڑیوں میں صوابی سے ہاشم علی ‘ظہیر کان ‘محمد حماد‘حمزہ ‘شہزاد علی ‘ہدایت امین ‘حباء اقبال ‘حیاء نور ‘سائرہ اور مردان سے جواد ‘حمزہ علی ‘اعزاز‘گل ناز اور ثناء میں سامان تقسیم کیا۔