بیت السلام کے زیر اہتمام اسپورٹس اور اکیڈمک مقابلوں کے تیسرے ایونٹ اولمپیاڈ2019 ء میں فٹبال کے سیمی فائنل کھیلے گئے

پیر 14 جنوری 2019 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) بیت السلام کے زیر اہتمام اسپورٹس اور اکیڈمک مقابلوں کے تیسرے ایونٹ اولمپیاڈ2019 ء میں پیر کو زبردست مقابلے ہوئے جس میں فٹبال کے سیمی فائنل کھیلے گئے۔فٹبال فائنل آج(منگل )ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق بیت السلام کے زیر اہتمام دی انٹیلیکٹ اسکول میں منعقدہ اولمپیاڈ 2019 ء آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے پیر کو فٹبال جونیئر اور سینئر کے 3 کواٹرز اور سیمی فائنل کھیلے گئے۔

طلباء نے سیمی فائنل کے میچز کو دیکھنے کے لئے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔سیمی فائنل جونیئر میں آغاخان اسکول نے بیکن ہاو س جوبلی اسکول کوپلنٹی ککس پر اولمپیاڈ 2019سے باہر کر دیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میںوھیلز کالج نے بحریہ کالج کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فٹبال کے جونیئر اور سینئر دونوں فائنل آج ہوں گے۔پہلا فائنل گروپ جونیئر ٹیموں آغاخان اسکول اور بیکن ہاس اسکول کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا فائنل گروپ سینئر کے ٹیموں وھیلز کالج اورآغا خان کالج کے مابین ہوگا۔

ادھر پیر کو علمی مقابلوں میں جنرل نالج جونیئر کے مقابلوں میں جنریشن اسکول کے محمد انس اور شمیر شیراز نے پہلی ،ڈی ایچ اے سی ایس ایس کریک اسکول کے محمد فہد خان اور عبد اللہ عرفان جبکہ حب اسکول کے سمیع اللہ اور سلمان مرتضی نے دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح بیت السلام اسکینڈری اسکول کے حارث اعوان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنرل نالج سینئر کے مقابلے میں بحریہ کالج کراچی کے زین مصطفی اور محمد شعیب نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ عنوان :