موٹروے پولیس نے راولپنڈی سے چوری شدہ گاڑی پکڑ لی

پیر 14 جنوری 2019 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور ٹول پلازہ پر راولپنڈی سے چوری شدہ گاڑی پکڑ لی۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پیر کو صبح راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقہ سے چوری ہونے والی کار کرولا SE 604 کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹروے پولیس نے پشاور ٹول پلازہ پر پکڑ لیا اور ملزم راشد محمود سکنہ فیصل آباد کو گرفتار کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ضلعی پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کی کارروائی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔