مفادات کے ٹکرائو کے حوالے سے اپوزیشن کا نکتہ نظر درست نہیں، ہم نے اس حوالے سے کے پی کے میں قانون سازی کی ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک

منگل 15 جنوری 2019 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مفادات کے ٹکرائو کے حوالے سے اپوزیشن کا نکتہ نظر درست نہیں ہے‘ ماضی میں ہم نے صرف اس حوالے سے کے پی کے میں قانون سازی کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے کم از کم یہ تو تسلیم کیا کہ حکومت میں رہتے ہوئے کاروبار نہیں کرنا چاہیے، کسی صوبے نے مفادات کے ٹکرائو کے حوالے سے قانون سازی نہیں کی صرف ہم نے ماضی میں کے پی کے میں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اپنے محکمہ میں اپنے کسی رشتہ دار کو فائدہ پہنچائوں گا تو یہ مفادات کا ٹکرائو ہوگا۔