ڈپٹی کمشنر جہلم کا گزشتہ رات 12 بجے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 جنوری 2019 21:31

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رات12:15 بجے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر شعبوں کے معائنے کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے ۔

انہوں نے وارڈز میں موجود مریضوں کا حال احوال دریافت کیا اور اور ڈاکٹرز کے رویے بارے آگہی حاصل کی، مفت ادویات اور بہتر سہولیات کے پیش نظر انہوں نے دورہ کے موقع پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے ۔مریضوں کے لئے ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ایم ایس ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے رات 9:40 بجے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا مریضوں سے ملاقات کی، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ادویات کے بارے دریافت کیا اور حاضری چیک کرتے ہوئے اظہار اطمینان کیا۔

متعلقہ عنوان :