Live Updates

فیصل آباد میں سوئی گیس کی لائنوں میں گیس کی جگہ پانی

کھانا پکانے کے لیے گیس کھولتے ہیں تو گیس کے بجائے پانی آنے لگتا ہے،شہری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 14 جنوری 2019 23:57

فیصل آباد میں سوئی گیس کی لائنوں میں گیس کی جگہ پانی
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری2019ء) :فیصل آباد میں سوئی گیس کی لائنوں میں گیس کی جگہ پانی آنے لگا،شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی کا سلسلہ منقطع کردیا جائے تاکہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کی جاسکیں ۔

تاہم اس پر کراچی کی صنعتی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے۔اس ساری بحرانی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے تھے ،گزشتہ ماہ 12 دسمبر کو وزیرِاعظم نے سوئی سدرن اورسوئی نادرن کے ایم ڈیزکے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوئی سدرن ، سوئی نادرن کے ایم ڈیز کیخلاف تحقیقاتی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرپیٹرولیم تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔چند روز قبل اس رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےسوئی ناردرن،سوئی سدرن کےایم ڈیزبرطرف کرنےکی ہدایت کردی کر دی تھی۔تاحال پاکستان کے کچھ علاقوں میں گیس فراہمی کی صورت حال خاصی خراب ہے تاہم اس سارے معاملے میں سب سے زیادہ دلچسپ صورتحال کا سامنا فیصل آباد کے شہریوں کو کرنا پڑرہا ہے۔

گیس کی لائنوں میں پانی آنے لگا ہے۔ شہریوں نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کھانا پکانے کے لیے گیس کھولتے ہیں تو گیس کے بجائے پانی آنے لگتا ہے۔ علاقہ مکین کبھی میٹر سے پانی نکالتے ہیں تو کبھی لائنیں صاف کراتے ہیں ۔حکام کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔                             
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات