امریکا میں سویا بین، گندم اور مکئی کے نرخوں میں کمی

منگل 15 جنوری 2019 11:50

امریکا میں سویا بین، گندم اور مکئی کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی کا امکان ہے۔گندم اور مکئی کے نرخوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا بین کے مارچ کے لیے وقفے سے قبل سودے 8.50 سینٹ کم ہوکر 9.02 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔گندم کے مارچ کے لیے سودے 5.50 سینٹ گر کر 5.14 ڈالر فی بشل طے پائے۔مکئی کے مارچ کے لیے سودے 1.25 سینٹ کمی کے ساتھ 3.77 ڈالر فی بشل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :