آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذموم کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

منگل 15 جنوری 2019 16:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذموم کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چمن میں دہشتگردوں کی مشتبہ پناہ گاہ پر کارروائی کے دور ان غیر رجسٹرڈ افغان شہری کو گرفتار کرلیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق افعان شہری کے قبضے سے خودکش جیکٹس، آئی ای ڈیز بنانے والا سامان اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے گئے۔