سری لنکن وفد کا سول سیکرٹریٹ کا دورہ، حکومت کے ترقیاتی ویژن کی تعریف

صوبائی حکومت ترقی کے جامع ایجنڈا پر عمل پیرا ہے ، چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر

منگل 15 جنوری 2019 20:32

لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) سری لنکا کے سینئر سول سرونٹس کے 12 رکنی وفد نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے غیر ملکی مہمانوںکا استقبال کیا۔وفد کو صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،سرمایہ کاری کے مواقع، مختلف شعبوں میں اصلاحات اور امن وامان کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہپاکستان اور سری لنکا دوست ممالک ہیں، وفود کے تبادلے سے دونوں ملکوں کیدو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقی کے جامع ایجنڈا پر عمل پیرا ہے اور وفاقی حکومت کے تعاون سے زراعت،تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کے شعبوں میںاصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دو رکا آغاز ہو گا ،دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی آبادی معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے لیکن چین کی طرح بہتر منصوبہ بندی سے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔وفد نے میزبانی پر چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبے، ٹرانسپورٹ، زراعت، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات مثالی ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،آبپاشی، ہائوسنگ، جنگلات، لائیوسٹاک کے محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔