کام کرتے ہوئے پیدا واری صلاحیت میں اضافہ کرنے والی حیرت انگیز خوشبو

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 جنوری 2019 23:50

کام کرتے ہوئے پیدا واری صلاحیت میں اضافہ کرنے والی حیرت انگیز خوشبو

انٹرنیشنل ورک سپیس کمپنی ”سپیسیس“ نے حال ہی میں ڈچ لائف سٹال برانڈ ماری سٹیلا ماریس کے ساتھ شراکت داری کر کے ایک خوشبو سپرٹ ڈی ٹراویل  بنائی ہے۔مبینہ طور پر فیکٹری یا دفاتر میں اس خوشبو کی مہک سے لوگوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور انہیں اچھا بھی  محسوس ہوتا ہے۔
کام کے دوران پیداواری صلاحیت میں اضافہ کئی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے۔

خوشبو ان میں سے ایک اہم وجہ ہے۔ یونیورسٹی آف ایریزونا کے پروفیسر گیری ای شوارٹز کی تحقیق کے مطابق جھلاہٹ، برہمی اور پریشانی جیسے منفی احساسات کو خوشبو سے خوشی، آرام اور بہتر پیداواری صلاحیت میں بدلا جا سکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج سے متاثر ہو کر سپیسیس نے ایسی خوشبو بنانے کا فیصلہ کیا جس سے کام کرنے کی جگہ پر لوگوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنا سکیں۔

(جاری ہے)

یہ کمپنی بنیادی طور پر کاروباری اور پیشہ ور لوگوں کے لیے دفاتر بنانے میں ماہر ہے۔ کمپنی کے پاس خوشبو بنانے کا تجربہ نہیں تھا، اس لیے انہوں نے ایمسٹرڈیم کے لائف سٹائل برانڈ ماری سٹیلا ماریس کے ساتھ شراکت داری کی۔ یہ برانڈ قدرتی پانی اور صحت اور حسن کو بہتر بنانے کی مصنوعات فروخت کرتا ہے۔ اس برانڈ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کا کچھ حصہ دنیا بھر میں پانی کے منصوبوں پر خرچ ہوتا ہے۔
سپرٹ ڈی ٹراویل نامی اس خوشبو میں دار چینی، خس، مُشک، صندل کی لکڑی اور کچھ دیگر اجزا کا استعمال کیاگیا ہے۔ اس خوشبو کے 50 ملی لیٹر روم سپرے کی قیمت 15 یورو اور 240 ملی لیٹر کی قیمت 39 یورو ہے۔

متعلقہ عنوان :