کراچی، ایچ ای سی زون جی انٹر ورسٹی بوائز کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں کھیلا جائے گا

جمعرات 17 جنوری 2019 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے کراچی ) کی میزبانی میں ایچ ای سی زون جی انٹر ورسٹی بوائز کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں کھیلا جائے گا ،جس میں کراچی کی 12جامعات شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں آئی بی اے منیجر اسٹوڈنٹ سینٹر اینڈ اسپورٹس فیسلیٹیز گوہر رضا نے بتایا کہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے زون جی انٹر ورسٹی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی ہمیں سونپی ہے ،ہم نے ایونٹ کے منظم انداز میں انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،جو ٹیمیں اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں ان میں کراچی یونیورسٹی ،سر سید یو نیورسٹی ،ان ای ڈی یو نیورسٹی ،حبیب یو نیورسٹی،انڈس یو نیورسٹی،گرین وچ یو نیورسٹی،ہمدردیو نیورسٹی،آئی بی اے کراچی ،آئی او بی ایم ،اقرا یو نیورسٹی،پی ای ایف کائٹ اور پمسیٹ شامل ہیں ۔

ایونٹ کے میچز نیا ناظم آباد کرکٹ گرائونڈ ،راشد لطیف اکیڈمی گلبرگ ،آغا خان جیم خانہ اور آئی بی اے کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے ۔ٹورنامنٹ25جنوری تک جاری رہے گا جس میں روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :