آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی چیئر مین حاجی محمد ہارون میمن کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

سکھر۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی چیئر مین حاجی محمد ہارون میمن کے بڑے بھائی حاجی محمد فاروق میمن علالت کے کراچی میں انتقال کر گئے ،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ تدفین میں تاجر رہنماؤں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات صحافیوں اور عزیز واقارب سمیت دیگر نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،سکھر کی تاجر برادری ،ممتاز مذہبی سیاسی رہنماؤں مفتی ابراہیم قادری ،مفتی عارف سعیدی ،مشرف محمود قادری، غیاث الدین ،انور وارثی برکت سولنگی، لالا عابد کھو کھر اور دیگرنے حاجی ہارون میں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

متعلقہ عنوان :