سکھر پولیس کیجانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن ،15سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

سکھر۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سکھر پولیس کیجانب سے ضلع میں امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کیلئے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،بدھ کے روز 15 سے زائد مشتبہ افراد کو زیر حراست لیکر کے بھاری تعداد میں غیرقانونی اسلحہ مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد کی گئی ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کلین آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی تمام تر محفوظ پناہ گاہیں اور کمین گاہیں نذرآتش کر دی گئی ہیں، آپریشن میں آسانی کیلئے ہموار راستوًں کو کلیئر کردیا گیا ہے، جاری آپریشن میں تلاشی کا عمل بھی جاری ہے،ڈاکوؤں کی دریائی راستے سے راہ فرار مسدوم بنانے کیلئے لائیو بوٹس کا انتظام کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں غیر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ،مشتبہ افراد سے مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :