حریم فاروق نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف

فلم میں حریم فاروق کے مقابل علی رحمن خان ہوں گے

جمعرات 17 جنوری 2019 11:58

حریم فاروق نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) اداکارہ حریم فاروق پروڈیوسر علی عمران کاظمی کے ساتھ مل کر ایک نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔فلم کا نام تو ابھی فائنل نہیں کیا گیا البتہ اس کا پوسٹر شوٹ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں حریم فاروق کے مقابل علی رحمن خان ہوں گے۔ یاد رہے کہ تینوں لوگ پہلے بھی اکٹھے کام کرچکے ہیں اور گزشتہ سال انھوں نے ’پرچی‘ جیسی فلم بھی دی تھی۔ اپنی نئی فلم بارے انھوں نے ایک وڈیو کلپ بناکر سوشل میڈیا پر لوڈ کرکے اطلاع دی ہے کہ وہ جلد ہی فلم شروع کرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :