رومانیہ میں فلو وائرس سے ایک اور شخص ہلاک، تعداد 10 ہو گئی

جمعرات 17 جنوری 2019 14:09

بخارا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) رومانیہ میں فلو وائرس (آر ٹی آئی )سے ایک اور شخص ہلاک ہو گیا۔رومانیہ میں نزلے کی وباء سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔رومانین وزارت صحت کے مطابق رومانیہ کے مغربی شہر عرد میں ایک 82سالہ شہری فلو مین مبتلا ہونے کے بعد بیماری سے جانبر نہ ہو سکا جبکہ اب تک آر ٹی آئی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53,000 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس تمام تر احتیاطی اقدامات کے باوجود فلو وائرس سے متاثرہ ہونے کی تعداد میں 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔رومانیہ کی وزیر صحت سورینا پینٹا کے مطابق حکومتی ہدایات کے باوجود فلو سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد میں سے ایک نے بھی فلو ویکسین نہیں لگوائی ہوئی تھی جس نے ہمیں تشیویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ فلو کی وباء سے بچے رہنے کا یہی ایک راستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :