چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری اور بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو تحریک کی شکل دی ، فواد چوہدری

پہلی مرتبہ طاقتور افراد قانون کے کٹہرے میں جوابدہی کے عمل سے گزرے،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا پیغام

جمعرات 17 جنوری 2019 20:22

چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری اور بنیادی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری اور بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو تحریک کی شکل دی،پہلی مرتبہ طاقتور افراد قانون کے کٹہرے میں جوابدہی کے عمل سے گزرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے موقع پر پیغام میں کہاکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری اور بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو تحریک کی شکل دی۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عوام کی بے بسی کے احساس کو ختم کیا،اپنے اقدامات کے ذریعے عدلیہ کے ادارے پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پہلی مرتبہ طاقتور افراد قانون کے کٹہرے میں جوابدہی کے عمل سے گزرے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ انہوں نے ملک میں آبی قلت کے خاتمے کے لئے ڈیموں کی تعمیر کا عظیم مشن شروع کیا،ان کے اس عظیم مقصد کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔