کمشنر راولپنڈی ڈویژن پنڈ دادنخان میںضلعی افسران کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

جمعرات 17 جنوری 2019 21:46

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن جودت آیاز اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن فیاض احمد،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد آج بروز جمعہ دن دو بجے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پنڈ دادنخان میں تمام ضلعی افسران کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعوام کودرپیش مسائل کا موقع پر ازالہ کیا جائے گا جن میں نکاسی آب، ٹریفک کے مسائل، پولیس تھانوں سے متعلق شکایات، ہسپتالوں میں سہولیات، تعلیمی اداروں سے منسلک شکایات، سبزی منڈی کے حوالے سے مسائل، جہلم میں انتقالات کی بندش، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی و پولیس سے ملحقہ تمام مسائل سنیں گے اور ا ن کو حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے ، عوام الناس سے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔کھلی کچہری کے انعقاد کا اصل مقصد عوام اور افسران کے مابین فاصلہ ختم کرناہے ۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ تمام تحصیلوں کی سطح تک بڑھایا جائے گا تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔