قائداعظم یونیورسٹی کے سینڈیکیٹس کا 173 واں اجلاس

جمعرات 17 جنوری 2019 23:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قائداعظم یونیورسٹی کے سینڈیکیٹس کا 173 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 100 ایجنڈا آئٹمز کو زیر بحث لایا گیا اور مختلف انتظامی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 172 ویں سینڈیکیٹس اجلاس، مالیاتی، پلاننگ اور اکیڈمک کونسل میٹنگز کے منٹس کی بھی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ارکان نے سلیکشن بورڈ کے 135 ویں اجلاس کی تجاویز اور قائداعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس افیئرز ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، ممبر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر غلام رضا بھٹی، وائس چانسلر فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر، قائداعظم یونیورسٹی کے سینئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید وقار علی شاہ، قائداعظم یونیورسٹی کے ڈاکٹر تصور حیات، قائداعظم یونیورسٹی کے ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، قائداعظم یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر شفیق الرحمان اور وزارت تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری نے شرکت کی۔