مصالحتی کمیٹی کے قیام کامقصد عوامی تنازعات کوخوش اسلوبی سے حل کرناہے،پیرشہاب علی شاہ

عوام کوسستا انصاف فراہم کرنے میں مصالحتی کمیٹی کاکرداراہمیت کاحامل ہے،ڈی پی او ہنگو

جمعرات 17 جنوری 2019 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ مصالحتی کمیٹی کے قیام کامقصد عوامی تنازعات کوخوش اسلوبی سے حل کرناہے۔عوام کوسستا انصاف فراہم کرنے میں مصالحتی کمیٹی کاکرداراہمیت کاحامل ہے۔دوفریقین کے مابین ناچاکیوں اورغلط فہمیوں کاخاتمہ اورثالثی کردارخالصتااسلامی فعل ہے۔

انسپکٹرجنرل اف پولیس خیبرپختونخوا کی سربراہی میں اضلاع کی سطح پرمصالحتی کمیٹیوں کے قیام سے جرائم کی روک تھام اورعوامی تنازعات کے خاتمے میں خاطرخواہ کامیابیاں ملی ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ نے مصالحتی کمیٹی کے اچانک دورے پرمصالحتی کمیٹی کے اراکین اورسائلین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ نے کہا کہ تنازعات کے حل کونسل (ڈی آرسی) کے قیام کامقصد عوامی تنازعات کوخوش اسلوبی سے حل کرناہے۔

عوام کوسستا اورجلدانصاف فراہم کرنے میں مصالحتی کمیٹی کا کرداراہمیت کا حامل ہے۔کمیٹی کی انتھک محنت اورشب وروز کوششوں سے عوامی تنازعات اورسالہاسال کی پرانی دشمنیاں اوررنجشیں ختم ہورہی ہیں۔عوام کوتھانہ کچہری کے چکرکاٹنے اوردربدرکی ٹھوکریں کھانے کی بجائے ان کے باہمی تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہورہے ہیں۔اس موقع پرڈی آرسی کے چیئرمین ملک عاقل ودیگرممبران سمیت سائلین بھی موجودتھے۔

اس موقع پرسائلین نے تنازعات کے حل کونسل(ڈی آرسی)کی کارکردگی کوقابل ستائش قراردیتے ہوئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کے قیام سے عوام کوجلداورسستاانصاف فراہم ہورہاہے اورعوام کے باہمی تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہورہے ہیں۔ڈی پی او نے پال آفس ہنگوکا دورہ بھی کیا پولیس افسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی اونے کہا کہ پولیس افسران عوام کی خد مت کواپناشعاربنااپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں۔سائلین کے ساتھ بھرپورتعاون کرتے ہوئے افسران بالا کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کی انجام دہی میں کوئی کسرنہ چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :