عوام کے مسائل جلد حل ہونگے، قوم ہمارا ساتھ دے، ملکی بقاء کیلئے کرپشن سے جنگ کررہے ہیں،
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی کھچی ہائوس میلسی میں میڈیا سے گفتگو
جمعرات 17 جنوری 2019 23:16
(جاری ہے)
تحریک انصاف خارجہ پالیسی کی اہمیت کو اچھی طرح سے سمجھتی ہے، ہماری خارجہ پالیسی کی بدولت ہمسایہ ممالک سے تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مفاد اور خطے میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں، افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں ترقی آئیگی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جب اقتدار ملاتو ملکی معیشت نہایت کمزور تھی۔ہم نے خارجہ پالیسی کے ساتھ اکنامک ڈپلومیسی کا بھی آغاز کیا ہے ۔ جس کے تحت بیرون ملک میں تمام فارن مشنز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جائے۔ بیرون ملک سے جتنی زیاد سرمایہ کاری ہوگی ملکی معیشت اتنی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے اقدامات کی بدولت ملکی معیشت بھی مضبوط ہو رہی ہے۔ عوام کو آئندہ چند دنوں میں مثبت تبدیلی محسوس ہوگی۔ انہوں نے کہا عوام نے تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے ۔ عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں گے اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ قبل ازیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی اور رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی کی والدہ کی رسم چہلم میں شرکت کی اور دعا کروائی۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور پی ٹی آئی رہنما خالد جاوید وڑائچ بھی ان کے ہمراہ تھےمزید اہم خبریں
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
گیس پائپ لائن کی تکمیل: پاکستان اور ایران رستوں کی تلاش میں
-
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پر بند
-
وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
حکومت کا پنشن اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا عندیہ
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.