پنڈی بھٹیاں،وکیل کا ساتھی وکیل پرقاتلانہ حملہ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:16

پنڈی بھٹیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وکیل کا ساتھی وکیل پرقاتلانہ حملہ کچہری سے نکلتے ہی اپنے دیگر پچیس سا تھیوں سمیت حملہ کر دیا، پولیس نے مقد مہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطا بق مقا می بار کے رکن نے ضمیر الحسن ویر تھ ایڈوکیٹ اپنی گاڈی پر دیگر وکلا ء کے ہمراہ کچہری سے نکلے تو بار کے ایک اور رکن فدا حسین بھٹی نے اپنے دیگر پچیس کے قر یب سا تھیوںجو مو ٹر سا ئیکل پر سوار تھے اور مسلح تھے نے گاڈی روکنے کی کوشش کی نہ روکنے پر گاڈی پر کلا شنکوف کے بٹ مارنے شروع کردئیے اور فا ئر نگ شروع کر دی، جس پر خوف وہراس پھیل گیا اور راہگیروں نے بھی بمشکل جان بچا ئی۔

بعدازاں گاڈی کا پیچھا کرتے رہے اور پو لیس کوفون پر اطلاع دی۔ پو لیس نے میری جان بچا ئی ورنہ مجھے جان سے ماردیتے کہ گزشتہ روز بار روم میں جھگڑا ہوا تھا اور فداحسین نے قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :